اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 3 سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا، بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جولائی سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کے سلسلے کے تحت 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی مری، گلیات اور چکوال، میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیک آباد، ٹھٹھہ، عمر کوٹ حیدرآباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 جولائی تک راولپنڈی، اسلام آباد میں اربن فلڈنگ اور کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، مزید برآں 6 سے 8 جولائی کو موسلا دھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں