اہم خبریں

انٹرنیشنل کلائمیٹ ریزیلئینٹ،پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکا میزبانی کرینگے

جنیوا(نیوزڈیسک)جنیوا میں ہونے والی انٹرنینشنل کلائمیٹ ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کیلئے پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکا میزبانی کریں گے۔ پاکستان اور اقوام متحدہ 9 جنوری کو کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مختصر پاکستانی وفد جنیوا جائے گا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بطور میزبان جنیوا میں موجود ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانفرنس میں کئی دوست ممالک کے سربراہان اور عالمی تنظیموں، اداروں کی نمائندگی متوقع ہے۔ کانفرنس میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔اہم کانفرنس کا محور مستقبل کے حوالے سے پاکستان کا 4 نکاتی فریم ورک ہوگا۔ فریم ورک میں بحالی، آباد کاری اور تعمیروترقی پر توجہ دی گئی ہے، جب کہ نقصانات کے تخمینے کے مطابق پاکستان کو 16 ارب 30 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں