اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان، تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا ، طلباء سے گفتگو

صحبت پور( نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسمارٹ اسکول کو بلوچستان میں پہلے دانش اسکول میں تبدیل کرنے کا حکم ،صوبے میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے کے دوران بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم اسکول کے بچوں سے گھل مل گئے اور کلاس رومز میں بیٹھ گئے، انہوں نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے طلبا ءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت اور ہنرمندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے، تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں،آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا، بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں اسمارٹ اسکول کا افتتاح کر دیا۔بلوچستان میں سیلاب سے تباہ علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اسمارٹ اسکول تعمیر کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں