اہم خبریں

سی ڈی اے کا عیدالاضحی کے تینوں روز شہر بھر سے آلائشیں تلف کرنے کا آپریشن

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر شعبہ صفائی (سینی ٹیشن ) کے احسن اقدامات اور مؤثر حکمت عملی کی بدولت عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران جاری آپریشن (جانورں کی ألائشوں کی تلفی) کو پایہ تکمیل تک پہنچایا تاکہ اسلام آباد کےشہریوں کو ھمہ قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہر میں صفائی، ستھرائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بروقت اقدامات کئے گئے.تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر کو چار مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا تاکہ مطلوبہ نتائج تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی ہوسکے. سی ڈی اے کا عیدالاضحی کے تینوں روز شہر بھر سے آلائشیں تلف کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا،مطلوبہ نتائج تک رسائی حاصل کرنے کے لئے شہر کو چار مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا،2500 سے زائد عملہ اور 150 سے زائد مختلف اقسام کی جدید گاڑیاں صفائی ستھرائی آپریشن میں شامل تھیں عیدالاضحی کے موقع پر متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں،عیدالاضحی کے پہلے روز اسلام آباد شہر میں مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی عیدالاضحی کے پہلے روز تقریباً 52 ہزار چھوٹے جبکہ 42 ہزار بڑے جانور قربان کئے گئے،عید کے پہلے روز تلف کی گئی آلائشوں کا کل وزن تقریباً 1676.552 ٹن بنتا ہےعید الاضحی کے دوسرے روز مجموعی طور پر شہر بھر میں 31 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانور قربان کئے گئے،عیدالاضحی کے دوسرے روز تقریباً 18 ہزار چھوٹے جبکہ 13 ہزار بڑے جانور قربان کئے گئے،عید کے دوسرے روز تلف کی گئی آلائشوں کا وزن تقریباً 542.066 ٹن بنتا ہےعیدالاضحی کے تیسرے روز تقریباً 4000 چھوٹے، بڑے جانور قربان کئے گئے،عیدالاضحی کے تیسرے روز تقریباً 2600 سے زائد چھوٹے اور تقریباً 1400 بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی عید کے تیسرے روز تلف کی گئی آلائشوں کا کل وزن تقریباً 60.8 ٹن بنتا ہے عیدالاضحی کے تینوں روز شہر بھر میں مجموعی طور پر 130,000 چھوٹے بڑے جانور قربان کئے گئےعید کے تینوں روز شہر بھر میں تقریباً 72 ہزار چھوٹے اور 58 ہزار بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی،عیدالاضحی کے تینوں روز تلف کی گئی آلائشوں کا وزن تقریباً 2300 ٹن بنتا ہے،شہر بھر میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا،آلائشیں تلف کرنے کے لئے 45 مختلف مقامات پر 97 سے زائد گڑھے بھی کھودے گئے،تمام گڑھے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کھودے گئے،صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے شہر میں دو ایمر جنسی سیل بھی قائم کئے گئے تھےایمر جنسی سیل شعبہ سینی ٹیشن کے مرکزی دفتر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہےجانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز عید سے قبل ہی تقسیم کردئیے گئے تھے بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز شہری اور دیہاتی رہائشی علاقوں میں تقسیم کئے گئےسی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کئے گئے شہریوں نے جانوروں کی آلائشیں اٹھوانے کے لئے 1334 اور 9213908 پر شکایات کا اندراج بھی کروایا، موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں