اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی دو سالہ توسیع 30 جون کو ختم ہو گئی تھی، وزارت داخلہ نے 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں