اہم خبریں

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،مفتاح اسماعیل

لاہور(اے بی این نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عید کے روز آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، معاہدے پر میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی ذاتی دلچسپی اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے کئی ملاقاتوں کے بعد معاہدہ ممکن ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی ڈیفالٹ سے بچنے کی بہترین سرمایہ کاری ہے، انشاء اللہ اب ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو گا اور ڈالر کا دباؤ بھی آہستہ آہستہ کم ہو گا، کاروباری ماحول میں ایک نئی امید اور پھرتی نظر آئے گی، معاہدے کیلئے ہم نے تقریباً 9 ماہ کھو دیئے لیکن اب پاکستان مضبوطی سے ٹھیک سمت کی جانب بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں