Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

حکومت نے توانائی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دُور کر دی ہیں،وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف توانائی مافیا کے خلاف کارروائی میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے توانائی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دُور کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی مفاد کے بے مثال کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی مفاد میں کئے گئے سخت فیصلوں کا سیاسی نقصان برداشت کیا ہے۔