فتنہ گروپ کاملک دیوالیہ ہونے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے، مرتضی جاوید عباسی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں اورپائیدارمعاشی فیصلوں کی بدولت آئی ایم ایف معاہدہ سے طے پاگیا،اس معاہدے کے بعد فتنہ گروپ کاملک دیوالیہ ہونے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے، حکومت کی اولین ترجیحی ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، یہ کامیابی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے،سیاست نہیں ریاست کا نعرہ حقیقت بن چکا ہے۔