پنجاب بھر میں عید کے پہلے روز مختلف حادثات ، 9 افراد جاں بحق،1905زخمی

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب بھر میں عید کے پہلے روز مختلف حادثات میں 1905 لوگ زخمی ہوگئے جبکہ 9افراد جاں بحق ہو گئے ۔سب سے زیادہ روڈ ایکسیڈنٹ صوبائی دارلحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت میں عید کے روز 346 ایکسیڈنٹ میں 374 لوگ زخمی ہوئے۔ عید کے پہلے دن 14 ڈوبنے کے واقعات میں 13 لوگ ہلاک ہوئے۔نوانکوٹ بکر منڈی قبرستان سے 20 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ،راہگیروں کی پولیس کو اطلاع، شناخت نہ ہو سکی ،ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل۔