اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کو ٹیلی فون کئے ،وزیراعظم نے چاروں گورنرز کو عید کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
وزیراعظم شہبازشریف کے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کو بھی ٹیلی فون کئے،وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹوزرداری، خالد حسین مگسی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان کو بھی ٹیلی فون ،وزیراعظم نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کو عید کی مبارک دی اور خیریت دریافت کی ،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ملکی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو کی ،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا ،وزیراعظم شہبازشریف کا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کو ٹیلی فون اور عید کی مبارک دی،وزیراعظم نے مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور عسکری تیاریوںسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم کی آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی،وزیراعظم نے صدر آزادجموں وکشمیر کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ،دونوں قائدین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ،دونوں قائدین نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ،دونوں قائدین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا دلیری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے پر بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم نےصدر آزادکشمیر سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی تک پاکستان کی جانب سے ہرممکن حمایت کرتے رہیں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کو ٹیلی فون،وزیراعظم نے چاروں گورنرز کو عید کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔















