Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں کولنگ سسٹم غیر فعال، وزیر اعظم معائنہ کمیشن حرکت میں آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پمز، پولی کلینک اور نرم سمیت وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایئر کنڈیشنر/ کولنگ سسٹم کے غیر فعال ہونے اور اے سی کولنگ سٹم کے منصوبوں کی عدم تکمیل کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ،وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا نے معاملے کانوٹس لے لیا۔پمز اور پی ڈبلیو ڈی کے حکام کو بریفنگ کے لیے معائنہ کمیشن طلب کرلیا ۔وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی ہدایت پر پی ایم آئی سی حکام نے بریفنگ طلبی کا مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں پمز کی مجاز اتھارٹی سے بریفنگ کے لیے حکام متعین کرنے کی ہدایت کردی ۔پمز میں ایئر کنڈیشن/کولنگ سسٹم کے کام نہ کرنے کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، شدید گرم موسم میں مریضوں کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں، اے سی کولنگ سٹم فعال نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے ؟؟؟؟ وزیر اعظم معائنہ کمشن کا ذمہ دار حکام سے سوال ،مسئلے کی بڑی وجہ ایچ وی اے سی پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر ہے، کمیشن کا مراسلے میں اظہار خیال ،سرکاری ہسپتالوں میں موسم گرما کے دوران مریضوں کو اے سی کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا،عوامی شکایات پر وزیر اعظم معائنہ کمیشن حرکت میں آگیا،ایچ وی اے سی پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کے ذمہ دار بیوروکریسی اور ادارے کڑی سزا کے عمل سے بچ نہیں سکیں گے، کمیشن،وزیر اعظم کو سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور مریضوں کی مشکلات کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا .ہسپتالوں کے سربراہان اور معتلقہ شعبہ جات کے ذمہ داروں سے سے وجوہات جاننے کے لیے بریفنگ کے لیے معانیہ کمیشن بلایا گیا ہے