مسلم لیگ ن کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل ، رانا ثنا اللہ،سردار اویس لغاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)مسلم لیگ ن کا پنجاب میں تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے پر ورکنگ شروع، مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثناء اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ،جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ،میاں جاوید لطیف،سعود مجید،حنیف عباسی صدارت کی دوڑ میں شامل،مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت کیلئے میاں جاوید لطیف مضبوط امیدوار،مسلم لیگ ن کا پنجاب کی صدارت کیلئے لاہور ڈویژن کو ہی ترجیح دینے پر اتفاق،رانا ثناء اللہ کی حکومتی مصروفیات کےباعث انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،پنجاب کی صدارت کےحوالےسےنامزدگی رانا ثناء اللہ کی آمادگی سے مشروط ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر جنوبی پنجاب سے سینئر رہنما کو ذمہ داری دینے پر اتفاق،سعود مجید کو صدارت کی دوڑ سے باہر ہونے پر جنرل سیکرٹری کیلئے نامزد کیا جاسکتا ہے،نوازشریف ،شہبازشریف کی حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔