سابق جج سپریم کورٹ قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسلام آ باد(اے بی این نیوز)سابق جج سپریم کورٹ قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے۔یاد رہے کہ جسٹس (ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل 2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی، قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے۔