Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سی سی آ ئی جی سی ٹی کا اجلاس

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی سودے (سی سی آ ئی جی سی ٹی) کا اجلاس آج ( پیر ) کو منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید فیصل علی سبزواری، وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیراعظم کے۔عاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز، سیکرٹری قانون اینڈ جسٹس اور دیگر اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی سی او آئی جی سی ٹی نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (پی آئی سی ٹی) کے آپریشنز کے انتظام کے بارے میں وزارت سمندری امور کی سمری پر غور کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی ملکیتی ابوظہبی پورٹس (اے ڈی پی) نے پی آئی سی ٹی آپریٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سی سی او آ ئی جی ٹی نے غور و خوض کے بعد متحدہ عرب امارات اور حکومت پاکستان کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ، جو کہ انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کے تحت قایم کی گئی تاکہ ، دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔