Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل کردیا۔ عدالت نے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس شاہد بلال حسن کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ۔ اپیل میں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی ارکان اسمبلی کو فریق بنایا گیا ۔اپیل میں سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفے دیئے،سیکرٹری قومی اسمبلی 28 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کرلئے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی پی ٹی آئی ممبران کے استعفے منظور کرلئے، لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، سیکرٹری قومی اسمبلی عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے استدعا