شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور،پی ٹی آئی کا مستقبل تابناک قراردیدیا،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیخلاف کیس سماعت ہوئے جس میں دلائل سننے کے بعد عدالت ضمنت منظور کرلی ۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 24 جون تک ضمانت منظور کرلی اور شاہ محمود قریشی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتوکرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا مستقبل تابناک ہے، میں بحیثیت وائس چیئرمین بہت مطمئن ہوں ۔