سمندری طوفان کا خطرہ ، تمام متعلقہ ادارے الرٹ، چھٹیاں منسوخ ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی (اے بی این نیوز)سندھ حکومت نے سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کردیئے چیف سیکرٹری سندھ ڈ اکٹر محمد سہیل نے کمشنر کراچی، کمشنر حیدرآباد کو نالوں کے چوکنگ پوائنٹس فوری کلیئر کرنے کا حکم دے دیا۔تمام ڈپٹی کمشنر کو کنٹرول اوردیگر پلان بنانے کی ہدایت،مکنہ طوفان سے دوچار علاقوں کے رہائشیوں کی حفاظت اور انخلا کو یقینی بنایا جائے، تمام اضلاع میں امدادی ٹیمیں اور ضروری سامان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلدیاتی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں،تمام ڈپٹی کمشنر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطے میں رہیں، طوفان سے متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔