ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی عطائیوں کیخلاف کارروائیاں،7مراکز صحت سیل

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی عطائیوں کے خلاف کارروائیاں،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے سات مراکز صحت سیل کر دیئے،ترجمان اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مراکز صحت کو بے ضابطگیوں پر سیل کیا ہے، دو ہفتوں کے دوران 34 مراکز صحت کی میپنگ مکمل، دو ہفتوں کے دوران 64 مراکز صحت کا معائنہ کیا گیا،میٹرنٹی ہوم، میڈیکل سٹور، لیبارٹری، کلینک کو سیل کیا ہے،چھ مراکز صحت کو احکامات کی عدم تعمیل پر کام سے روکا ہے،42 مراکز صحت کو معمولی عدم تعمیل پر نوٹس بھجوائے ہیں،ایک مرکز صحت کی رجسٹریشن بحال کر دی گئی ہے،مراکز صحت کی زون وار میپنگ کی جا رہی ہے،