پولیس فورس نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیںوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مینگورہ سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فورس نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ نے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک سکیورٹی گارڈ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔وزیر داخلہ نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔