اہم خبریں

اگست میں مسلسل 3 چھٹیاں، پاکستانیوں کے لیے سیر و تفریح کا بہترین موقع

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستانی عوام کو اگست میں مسلسل تین روز کی تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، جس کے باعث بہت سے افراد نے سیر و تفریح اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

ملک بھر میں ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ رواں برس 14 اگست بروز جمعہ ہے، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

اس طرح سرکاری اور متعدد نجی اداروں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار ملا کر مسلسل تین روز کی چھٹیاں بن جائیں گی، جو شہریوں کو مختصر سیاحت، تفریحی سرگرمیوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع فراہم کریں گی۔

سیاحتی مقامات، پارکس اور تفریحی مقامات پر ان تعطیلات کے دوران رش بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹریفک اور حفاظتی ہدایات کا بھی خیال رکھیں۔
مزیدپڑھیں: وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوی ایشن میں مذاکرات آج

متعلقہ خبریں