اہم خبریں

ہماری کرنسی آرٹیفیشل وجوہات کے باعث انڈر ویلیو ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اقتصادی سروے 2022-2023 پیش کرتے ہو ئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتا یا کہاس وقت ڈالر کی قیمت میں 40 سے 45 روپے کا آرٹیفیشل گیپ ہے،
ہماری کرنسی آرٹیفیشل وجوہات کے باعث انڈر ویلیو ہے،پاکستانی کی معیشت21 فیصد اسلامی اصولوں کے مطابق ہو چکی ہے،بارٹر ٹریڈ سے پاکستان کو بہت فائدہ حاصل ہو گا،رواں سال جی ڈی پی گروتھ 2.95 رہی،رواں مالی سال جولائی سے مئی تک مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہے،رواں مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن میں16.1 فیصد اضافہ ہوا،ایف بی آر نے اب تک 6 ہزار 210 ارب ٹیکس اکھٹا کیا، ایف بی آر نے 7 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کرنا تھا، گزشتہ سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 فیصد تھا جو اب 3.2 فیصد ہے،گیارہ ماہ میں امپورٹ میں 29.2 اور ایکسپورٹس میں 12.2 فیصد کی کمی آئی ہے، رواں مالی سال ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں