القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پیسے خود کھائے ہیں،عرفان قادر کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادرنے کہا کہ القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پیسے خود کھائے ہیں۔ فرح گوگی کے اکاونٹ میں ساڑھے چار ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں ،ہمیں چیف جسٹس کے فیصلوں پر اعتراض ہے۔ہم بھی چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔چیف جسٹس نے خود ہی الیکشن کی تاریخ دے دی،جو ان کا اختیار نہیں تھا،،سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی چیف جسٹس نے اپنی مرضی کا بینچ بنا دیا۔