اہم خبریں

رانا ثناء اللہ کا آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلہ میں دھاندلی کا الزام

کوٹلی (اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام لگادیا۔

راناثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ کوٹلی میں پریزائیڈنگ افسر اور پٹواری پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کے گھر میں پولنگ بیگز سمیت رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ راناثنا نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر اور پٹواری سے تفتیش کرائیں اور اس واردات کا جواب دیں ۔

اپنے بیان میں راناثنا کا کہنا تھا انکوائری کے نتائج سامنے آنے تک حلقہ ایل اے 10 میں انتخاب روکا جائے ۔ پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ پولنگ بیگز اور کہاں کہاں گئے ہیں؟ ۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے رانا ثنااللہ کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیرانتخابات میں وفاقی مداخلت اورسرکاری وسائل کےاستعمال پرشدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ وفاقی حکومت یا اس کی مشینری کسی بھی قسم کی مداخلت سے گریز کرے۔ انتخابی عمل کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے پاک رکھا جائے۔
مزید پڑھیں: قائداعظم نامی شہری کے شناختی کارڈ پر نادرا کا ایکشن، بورڈ کے سامنے پیش ہونیکی ہدایت

متعلقہ خبریں