اہم خبریں

برفانی تودہ گرنے کا خطر،شاہراہ بابو سر کو دوبارہ بند کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خراب موسم کے باعث شاہراہ بابو سر کو چلاس زیرو پوائنٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر دیامر کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بابوسر ٹاپ کے مقام پر موسمی خرابی سے برفانی تودے، گلیشئر اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔ بغیر اطلاع کے شاہراہ کاغان کے ذریعے آنے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار بھی ہوئی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سڑک مکمل کلئیر ہونے تک شاہراہ بابو سر پر سفری پابندی رہے گی۔

متعلقہ خبریں