اہم خبریں

سوات ، افسوسناک واقعہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ،1 راہ گیر زخمی

سوات (نیوز ڈیسک) سوات کے علاقے مینگورہ سبزی منڈی کے افسوسناک واقعہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ،کانسٹیبل اشرف اور عمراخان سبزی منڈی کے قریب ڈیوٹی پر مامور تھے۔ پولیس کے نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مینگورہ سبزی منڈی کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکارشہید کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیربھی زخمی ہوا ہے ۔ پولیس حکام نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم اور زخمی کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ واقعے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں