Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

خیبرپختونخوا کا اعزاز، ڈاکٹروں نے بغیر کٹ لگا مریض کے دل کا وال تبدیل کردیا

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کا اعزاز،پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے بغیر کٹ لگا مریض کے دل کا وال تبدیل کردیا،یہ آپریشن مریض کا سینہ چاک کئے بغیر کیا گیا ۔اس حوالے سے ترجمان پشاور انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی نے کہا کہ یہ ایسا آپریشن خیبرپختونخوا میں پہلی بار کیا گیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 17 سالہ مریض کے دل کا وال بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کو خون کی سپلائی بند ہو گئی تھی مریض کی تین سرجریز پہلے بھی ہوچکی تھیں ، اوپن ہارٹ سرجری سے جان کا خطرہ تھا ۔ اس لیے جدید طریقہ علاج اپنایا گیا۔