اہم خبریں

جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام استحکام پاکستان فائنل کر لیا گیا

لاہور ( اے بی این نیوز   )جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام استحکام پاکستان فائنل کر لیا گیاجہانگیر ترین کی پریس کانفرنس جمعہ کے روز متوقع ہے جس میں وہ جماعت بنانے کا اعلان کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی نئی جماعت کا نام بتا دیا۔عون چوہدری کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین کی نئی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا اور ہماری جماعت کا نام ’استحکام پاکستان‘ ہوگا۔ قبل ازیں پاکستان کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے مزید مجوزہ نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے ‘پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی’ اور ‘پاکستان مسلم لیگ جناح’ کے نام زیر غور ہیں۔تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات، نئی پارٹی بنانے پر اتفاق،اس سے قبل نئی سیاسی جماعت کے لیے ‘عوام دوست پارٹی’ اور ‘پاکستان انصاف پارٹی’ کے مجوزہ نام بھی سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں