راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ایکس سروس مین سوسائٹی نے نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو گیٹ اور لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر حملے کو روکنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری تھی۔آج پاکستانی فوج کی قوت کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایکس سروس مین سوسائٹی نے نواز شریف سے کہا تھا کہ ایٹمی دھماکہ کرو ورنہ ہم تمہارا دھماکہ کر دیں گے۔ موجودہ اسمبلی 15 اگست کو اپنی مدت پوری کریں گی۔ عام انتخابات کے حوالے سے اگر تمام جماعتیں کسی فیصلے پر نہیں پہنچتیں تو وزیر اعظم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ،راولپنڈی پریس کلب میں پیٹرن انچیف پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی جنرل فیض علی چشتی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم و دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نو مئی واقعات میں ملوث جو بھی عناصر ہیں سزا ملنی چاہیئے۔سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کیخلاف ہونے والےپروپیگنڈہ کو روکنا وزیراعظم پاکستان کا کام ہے۔ جنہوں نے شہیدوں کی تصاویر کو آگ لگائی شہداء کی توہین کی میرے بس میں ہوتا موقع ہی پر پھڑکا دیتا۔ ہمارے سیاسی لیڈر چلے ہوئے کارتوس ہیں یوتھ کو آگے آنا چاہیئے۔















