اہم خبریں

غیر ملکی سگریٹ سمگلروں کی شامت، کریک ڈائون

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )کسٹم انٹیلی جنس کا ملک بھر میں غیر ملکی سگریٹ سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون،24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 10 ملین کے غیر ملکی سگریٹ قبضہ میں لے لئے ،ڈی جی کسٹم فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پرکریک ڈاؤن جاری ہے ،کسٹم انٹیلی جنس کراچی نے مختلف قیمتی برانڈ کے 25 ملین روپےمالیت کے چار لاکھ سگریٹ برامدکئے ،کسٹم انٹیلی جنس ملتان نے 4 ملین روپے مالیت کے چالیس ہزار غیر ملکی سیگریٹ برامد کئے،ڈیڑہ اسماعیل خان سے 30ملین روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ برامدہوئے،ڈیرہ اسماعیل خان میں سترہ لاکھ 80 ہزارسگریٹ قبضہ میں لئے جا چکے ہیں جن کی مجموعی مالیت 79 ملین روپے ہے ،کسٹم حکام نے 2022-2023 میں مجموعی طور پر 1.093 ملین روپے مالیت کے سگریٹ قبضہ میں لئے

متعلقہ خبریں