معیشت کے بہتری آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے،آصف زرداری

لاہور(اے بی این نیوز    )سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ معیشت کے بہتری آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے۔ چارٹر آف اکانومی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تاجروں کا بہت خیال رکھاہے ہم نے ہمیشہ کاروبارپرخصوصی توجہ دی۔انہوں نے کہاکہ معاشی پالیسی پانچ یا دس سال کے لئے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاروبار کو چلاناحکومت کا کام نہیں ہوتا،دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈاکیاجاتا ہے۔