لاہور ( اے بی این نیوز )گلبرگ عسکری پلازہ کی تھوڑ پھوڑ،، انسداد دہشت گردی عدالت لاہو ر نے یاسمین راشد کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی ،لاہورپولیس نے یاسمین راشدکو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی تھی،کوٹ لکھپت جیل میں ان سے تفتیش کی جا ئے گی ،پنجاب حکومت نے بھی یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی ہے،سابق صوبائی وزیر نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت کی، ،ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمے سے ڈسچارج کیا۔















