اہم خبریں

آڈیو لیکس کمیشن کو کام کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )آڈیو لیکس کمیشن کو کام کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع،آڈیولیکس کمیشن کیخلاف بینچ تبدیلی کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ، آڈیوز کو پلانٹ کس نے کیا،جس ٹوئٹر اکاونٹ سے آڈیو پھیلائی گئی اس کیخلاف کیا کارروائی کی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے مبینہ آڈیوز لیکس سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیئے ریما رکس میں کہا، کیا خوبصورت طریقہ ہے ، ججز کی تضحیک کے بعد کہا جا رہا ہے آڈیوز کی تحقیق کرالیتے ہیں، کیا حکومت نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ یہ کون کر رہا ہے ، سب فریقین کوسن لیا،اس درخواست پرسوچ بچارکریں گے۔

متعلقہ خبریں