پشاور (اے بی این نیوز )ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑ پھوڑ اور آلات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عدالت میں پیش ، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شہزاد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی بھی شناخت ،،شرپسند علی شان تحر یک انصا ف کا کا رکن ہے، علی شان نے نو مئی کو شرپسندوں کے ساتھ مل کر جناح ہاؤس میں قائد سے منسوب یادگاری نوادرات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔















