وفاقی حکومت کا ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کا نام تبدیل کرکے گرین پاکستان پروگرام کا نام دیا گیا ۔منصوبے پر مجموعی طور پر 125 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔جون 2024 تک منصوبے پر 26 ارب 98 کروڑ روپے لاگت کاتخمینہ ہے۔125 ارب کے ٹین بلین ٹری منصوبہ کا پی سی ون ریوائز کرنیکا فیصلہ، اگلے مالی سال اس منصوبے پر 3 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ اگست 2019ء میں پی ٹی آئی کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔