اہم خبریں

جنوبی وزیرستان،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ، لانس نائیک محمد صابر شہید

جنوبی وزیرستان( اے بی این نیوز    ) ضلع لدھا کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد صابر (عمر 30 سال، ساکن ڈسٹرکٹ مانسہرہ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں