اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے حج ڈیوٹی کےلیے اپنا نام شامل کرنے پر 16 افسران و اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کردئیے،ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔فہرست میں شامل افراد قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پر حج ڈیوٹی کےلیے اپنا نام ڈالوتے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فہرست میں شامل پولیس افسران و اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز سے ہٹا دیا گیا۔ 16 افسران و اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا۔















