اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کوکا کولا کمپنی کے نمائندگان کے وفد کی ریجنل صدر احمد کرساد ارٹیننے قیادت میں ملاقات کی،احمد کرساد ارٹین نے وزیر خزانہ کو کمپنی کی پروفائل پر بریفنگ دی ،کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں، آپریشنل نوعیت،جی ڈی پی میں شراکت سے بھی آگاہ کیا ،وفد نے کاروباری مشکلات اور ٹیکس مسائل پر بھی بریفنگ دی ،اسحاق ڈار نے ریونیو جنریشن کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کمپنی کے کردار کو سراہا،وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کاروبار دوست ماحول،معاشی استحکام و ترقی کے لیے پالیسی اقدامات کر رہی ہے،وزیر خزانہ کی نجی کمپنی کو حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔















