لاہور ( اے بی این نیوز )کچے کے ڈاکوؤں کے پاس امریکہ سمیت کئی ممالک کا جدید اسلحہ موجود ہو نےاور بھارت سے تربیت لینے کا بھی انکشاف ، پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے 112گینگز کے خلاف آپریشن کئے گئے، ڈاکوؤں سے 58ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرا لی ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو بریفنگ ، کمیٹی کی پنجاب اور سندھ پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں فوری فراہم کرنے کی ہدایت ،، کچے کے علاقوں میں سڑکیں ،،پل اور پولیس چوکیوں کی تعمیر کی سفارش کی گئی ہے۔















