اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نئے مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ گیارہ سو ارب رکھنے کی تجویز،150 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت خرچ ہوں گے۔۔ نئے بجٹ میں انفراسٹرکچرکے منصوبے پہلی ترجیح ۔اس مد میں 359 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے 156ارب، انرجی کیلئے 80 ارب، پانی کے منصوبوں کیلئے 90 ارب اور ہاوسنگ کیلئے 33 ارب رکھے جائیں گے۔، وفاقی حکومت کا 290 روپے ڈالر ریٹ پر بجٹ تیار کرنیکا فیصلہ،،، متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت جاری،، وزارت خزانہ کا کہنا ہے ، ڈالر ریٹ بڑھنے سے حکومت کو منی بجٹ لانا ہوگا















