اہم خبریں

نئے سال کا پہلا دن، پرانا سال پریشانی میں گزرا،گورنر سندھ

لاہور(نیوز ڈیسک  )گورنر سندھ نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر شکرانے کی حاضری دینے آیا اور یہاں آکر جو دل کو سکون ملا اُسے بیان نہیں کرسکتا، داتا دربار پر پاکستان، صوبے اور شہر کے لیے دعا کی۔داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کی تو دعا کی تھی تو گورنر کا منصب ملا، الطاف حسین کا مسئلہ اسٹیٹ کے ساتھ ہے وفاق کے بطور نمائندہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں۔گورنر سندھ نے کہا کہ نئے سال کا پہلا دن پرانا سال پریشانی میں گزرا، اگر آج بھی ایک دوسرے سے ایمانداری سے چیزوں کو آگے لے کر نہیں جائیں گے منظر نامہ سامنے ہے، اتفاق کے بجائے نفاق کو جنم دیا تو اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پرویز الہی اور گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی دوبارہ ایک ہفتہ بعد آ جاؤں گا، شہبازشریف گورنر بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہوئی فون پر بھی رابطہ ہے، شہبازشریف کو کہا ایم کیو ایم گلہ کررہے ہیں پیپلزپارٹی معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کر رہے یقین دلایا آصف زرداری وبلاول بھٹوسے بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں