اہم خبریں

ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی اور کلثوم نواز کی قریبی ساتھی انتقال کرگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی سابق صدر اور رکن پنجاب اسمبلی نسرین نواز طویل علالت کے بعد لاہور کے شیخ زید اسپتال میں انتقال کرگئیں۔مسلم لیگ ن کے ترجمان، پارٹی رہنماؤں اور صدر نے نسرین نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نسرین نواز کے انتقال سے خلا پیدا ہوگیا جسے پُر کرنا مشکل ہے۔نسرین نواز 2013 سے 2018 تک مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں جبکہ اُن کا شمار نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

متعلقہ خبریں