ہری پور (نیوزڈیسک )وفاقی وزیر برائے موحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے خانپور، جولیاں اسٹوپہ کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق شیری رحمان ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقہ جولیاں گئیں اور اسٹوپہ کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر فیلڈ آفسیر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سید گل کیلاش اور سائیڈ انچارج راجہ عدنان نے وفاقی وزیر شیر رحمان کا استقبال کیا،سید گل کیلاش نے وفاقی وزیر برائے موحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کو جولیاں اسٹوپہ کے بارے میں بریف کیا، شیری رحمان نے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے اقدامات کو سراہا۔















