اہم خبریں

فواد چودھری کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، جیل سے باہر آنے پر آمادہ کیا

راولپنڈی(  اے بی این نیوز   ) تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری نے شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، فواد چودھری نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیحات اس وقت جیل میں گرفتار کارکنان ہیں، آپ کو بھی جیل سے باہر آنا چاہئے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر مشترکہ طور پر سیاسی بحران کا حل نکالنا ہے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بھی کارکنان کی ترجیحی بنیادوں پر رہائی کی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں اور عوام کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں