اسلام آباد (اے بی این نیوز )یوٹیلیٹی اسٹورز پرمزید مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کر دیا گیا،یوٹیلٹی اسٹورز نے کوکنگ آئل 93روپے تک فی لیٹر سستا کردیا گھی کی فی کلو قیمت میں68 روپے تک کمی کردی گئی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری،کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا ،گذشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی,کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا















