اہم خبریں

اسٹیبلشمٹ غیر سیاسی تو ایم کیو ایم دھڑوں کوکون اکٹھا کر رہا ہے؟ حافظ نعیم

کراچی(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ اسٹیبلشمٹ غیر سیاسی ہے تو ایم کیو ایم کے دھڑوں کو اکٹھا کون کر رہا ہے؟ زردای ٹیسوری ڈاکٹرائن پر کیسے عمل ہو رہا ہے؟انہوں نے ایک گفتگومیں کہاکہ یہ پروجیکٹ فیل ہوگا۔ ساجھےکی ہنڈیا بیچ چوراہےپر پھوٹتی رہے گی۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں ریکارڈ پرفامنس نہیں ریکارڈ کرپشن ہے۔ پیپلزپارٹی 2008 سے اقتدار میں ہے آج تک کراچی کو کے فور منصوبہ نہیں دے سکی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کی پرفارمنس یہ ہے کہ کراچی میں سڑکیں تباہ ہیں اور نلوں میں پانی نہیں آتا۔ سندھ میں پرفارمنس نہیں ریکارڈلوٹ ماری جاری ہے۔

متعلقہ خبریں