اہم خبریں

عمران خان کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل خارج از امکان نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام حربے استعمال کرنے کے بعد عمران خان نے دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب عمران خان بند گلی سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مجھ سے مذاکرات کرلو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں