اہم خبریں

کراچی سے سابق رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے تحریک انصاف چھوڑ دی

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی سے سابق رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔کیپٹن (ر) جمیل احمد خان نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ لگ بھگ 13 سال تک پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن خدمات سرانجام دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بڑے فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اب ان کا بیٹا پاک فوج میں بطور لیفٹیننٹ ملکی دفاع میں مصروف ہے۔سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ان کا ایک عقیدت اور محبت کا رشتہ ہے۔ سیاست اور پاکستان تحریک انصاف کو اس لیے جوائن کیا تھا کہ وہ اپنے ملک کی بہتر طریقے سے خدمت سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ خبریں