اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون،مبارک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر صدر ایردوان کو مبارک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے نومنتخب صدر ٹیلی فونک گفتگو،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں ترکیہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر اپنا سفر اسی رفتار سے جاری رکھے گا، مجھے یقین ہے کہ ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کے لئے اپنا اور بھی زیادہ موثر کردار ادا کرے گا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث تقویت اور اطمینان ہے، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کےلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں، دونوں ممالک کی اعلی سطح سٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے ساتویں اجلاس کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں، اجلاس میں شرکت کےلئے آپ کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کے لئے چشم براہ ہوںآپ کی آمد دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں سٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگی، ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا صدر ایردوان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں