اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہوں سے متعلق اچھی خبر آگئی۔ تنخواہوں بارے پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کےحسابات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے پائلٹس کی 30 فیصد تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا گیا تاہم بورڈ نے پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافےکا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا۔ پی آئی اے کی پروازوں میں ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سے متعلق متعلقہ شعبےکے حکام نے بورڈ کو بریفنگ دی۔















