اسلام آباد (اے بی این نیوز )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات بڑھانے،الائیڈ انڈسٹری کیلئے مراعات کی تجاویز دی گئی ہیں،ترسیلات بڑھانے کیلئے اوورسیز کیلئے بجٹ میں مراعات دی جانے کی بھی تجویز زیر غور ہےبجٹ میں اوورسیز کو مراعات دینے سے بینکنگ چینل سے ترسیلات بڑھیں گی، اوورسیز کیلئے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر مراعات کی تجویز ہے،اوورسیز کیلئے گھروں، فلیٹس، کمرشل ایریا میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی تجاویز دی ہیں،الائیڈ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری, ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہےاسٹیل، سیمنٹ، ٹائل و دیگر الائیڈ انڈسٹری چلانے کیلئے ٹیکسز میں کمی کی تجاویز،اسٹیل، ٹائل کی امپورٹ پر 15فیصد آر ڈی اور 15فیصد اے آر ڈی میں کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے،اسٹیل، ٹائل کی امپورٹ پر اس وقت 30 فیصد تک آر ڈی اور اے آر ڈی عائد ہے۔















